مودی سن لے آج جس میزائل کا تجربہ کیا وہ ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، رانا ثنا

بھارتی وزیراعظم یاد رکھیں کہ ہم مزید میزائل کے تجربے کریں گے، آرمی چیف وطن پر مرمٹنے والے مجاہد ہیں، لیگی رہنما

فیصل آباد:

وزیر اعظم کے مشیر اور لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مودی ذہن نشین کرلیں کہ ہم نے مزید میزائل کے تجربے کیے ہیں، آرمی چیف پاکستان کی سالمیت پر مرمٹنے والے مرد مجاہد ہیں۔

فیصل آباد کے علاقے ٹھیکریوالہ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر جلد آزاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے آئی ایم ایف سے امداد بند کرنے کا مطالبہ کیاـ

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  مودی ذہین نشین کرلیں کہ ہم نے مزید میزائل کے تجربے کرنے ہیں، آج جس میزائل کا تجربہ کیا وہ ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر پاکستان کی سالمیت پر مر مٹنے والے مجاہد ہیں۔
 

متعلقہ

Load Next Story