مودی کی مسلم دشمنی بے نقاب! شادی پر جانے والے مسلمان خاندان پر خونریز حملہ
نئی دہلی: پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت میں فرقہ واریت، مسلم دشمنی اور ہندوتوا انتہا پسندی میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
مودی سرکار اور اس کے حمایتی میڈیا نے اس واقعے کو مذہبی رنگ دے کر پورے ملک میں نفرت کا زہر گھول دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے کے بعد سے بھارتی میڈیا مسلسل "مذہب پوچھ کر مارا گیا" جیسے بیانیے کو فروغ دے رہا ہے، جس کے نتیجے میں مسلمانوں پر تشدد، ظلم و جبر اور فرقہ وارانہ فسادات میں شدت آ گئی ہے۔
ایک افسوسناک واقعے میں ایک مسلمان خاندان جو شادی کی تقریب کے لیے دہرادون، اتراکھنڈ جا رہا تھا، اسے راستے میں ہندوتوا انتہا پسندوں نے نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے نام اور مذہب پوچھ کر خاندان کے افراد کو لوہے کی سلاخوں اور چاقوؤں سے بری طرح زخمی کر دیا۔