پاک فضائیہ نے بھارتی فوج کو کِس طرح دھول چٹائی، ویڈیوز سامنے آ گئیں
پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملے پر دشمن کی فوج کو کس طرح دھول چٹائی، اس کی ویڈیوز سامنے آ گئیں۔
بھارتی فضایہ کا تباہ تباہ
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ایک تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج منظر ِ عام پر آگئی، جس سے پاک فضائیہ کا بھارتی جارحیت پر تاریخ ساز دفاع ثابت ہوگیا۔
دشمن کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے پر پاکستان کے جوابی وار میں بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ ہوگیا۔
لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کوٹ کٹھیرا سیکٹر (کوٹلی) میں دشمن کی سرلیا -1پوسٹ تباہ کردی گئی ہے۔
پاک فوج بھارتی جارحیت کا اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی کارروائیوں میں دشمن کو بھاری نقصان ہوا ہے۔