پاک فضائیہ نے نانی یاد دلادی؛ بھارتی فوج نے مزید سیکٹرز پر بھی گھٹنے ٹیک دیے؛ ویڈیوز دیکھیں

بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاک فضائیہ کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے

رات کی تاریکی میں بھارت کے حملے کے جواب میں پاک فضائیہ نے دشمن کو نانی یاد دلادی، جس پر بھارتی فوج نے مزید سیکٹرز پر بھی گھٹنے ٹیک دیے۔

بھارتیوں نے چکوٹھی سیکٹر پر بھی سفید پرچم لہرا دیا

بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج بھرپور انداز سے جواب دے رہی ہے۔

ایل او سی پر مزید بھارتی پوسٹیں تباہ

بھارتی حملے کے بعد پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر مزید بھارتی پوسٹیں تباہ کردیں۔

اسی طرح لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر کےمقابل بھارتی فوج کی شاہپور -3 پوسٹ بھی تباہ کردی گئی ہے۔ دشمن کی پوسٹوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا ہے اور بھارتی پوسٹیں دھویں کے بادلوں میں لپٹ گئی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا پاک فوج اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی کارروائیوں میں دشمن کا بھاری نقصان ہو رہا ہے۔

بھارتی خاکی ٹیکری پوسٹ پاکستانی آرٹلری کا نشانہ

بھارت کی جانب سے رات گئے حملے کے بعد دشمن کی خاکی ٹیکری پوسٹ پاکستانی آرٹلری کی زد میں آ گئی۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب جاری ہے اور اس دوران بھارتی خاکی ٹیکری پوسٹ کو پاکستانی آرٹلری نے تباہ کر دیا ۔

لیپہ سیکٹر پر بھارت کو شکست

بھارتی فوج نے وادی لیپہ سیکٹر کی پوسٹ وانجل فارورڈپربھی سفیدجھنڈا لہراتے ہوئے شکست تسلیم کرلی۔

پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے کاسلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل چوراکمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے سفیدجھنڈا لہرا کر گھٹنے ٹیک دیے تھے۔

پاکستان کی جانب سےجوابی کارروائیوں کے نتیجے میں بھارتی فوج بوکھلاہٹ اور خوف میں مبتلا ہو چکی ہے۔

بھارتی فوج سانگھڑ پوسٹ پر بھی  پسپا

بھارتی فوج نے  سانگھڑ پوسٹ بالمقابل چری کوٹ سیکٹر پر بھی سفید جھنڈا لہرادیا اور اپنی پسپائی ظاہر کردی۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس  سے قبل  لیپہ ، چورا کمپلیکس پوسٹ اور  چکوٹھی سیکٹر میں بھی  بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا  کر گھٹنے ٹیک دیے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story