قوم، حکومت اور پاک افواج مل کر بھارت کے عزائم خاک میں ملائیں گے، احسن خان

پاکستانی عوام اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، احسن خان

پاکستان عوامی اجتماعات کو فی الحال بند کرے۔ احسن خان فوٹوفائل

پاکستان شوبز کے اداکار احسن خان نے بھارتی جارحیت کیخلاف ردعمل دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کی جانب سے خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کو شرمناک قرار دے دیا۔

اداکار احسن خان نے ایک اہم ویڈیو بیان میں بھارتی جنگی رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے، تاہم موجودہ بھارتی رویہ اس جذبے کے منافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے معصوم مرد، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا نہ صرف ایک شرمناک عمل ہے بلکہ انسانی حقوق اور اقدار کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اداکار نے کہا کہ پاکستانی قوم، حکومت اور افواج متحد ہو کر بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ احسن خان کا یہ ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے افسوسناک عمل پر پاکستانی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story