یاسین ملک کی بیٹی کا بھارتی جارحیت کے باعث کشمیر میں شہید 2مساجد کی تعمیر کا فیصلہ
اسیر کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان نے بھارتی جارحیت کے باعث کشمیر میں شہید دو مساجد تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔
دختر یاسین ملک نے کہا کہ رضیہ سلطان فاونڈیشن شہید مساجد کو دوبارہ تعمیر کرے گی، ہم کشمیری کسی سے نہیں ڈرتے۔
رضیہ سلطان نے کہا کہ نریندرا مودی جو کہ گجرات اور مسلمانوں کے قاتل کے طور پر مشہور ہے اس نے مساجد پر حملہ کیا، کوٹلی اور مظفرآباد میں دو شہید مساجد کو ہم تعمیر کریں گے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل بھارت نے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے تھے جس میں زیادہ تر مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔
بھارتی حملوں کے نتیجے میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوگئے تھے۔