71 سالہ جیکی چین نئی فلم میں بھی اسٹنٹس خود کرنے کیلئے پُرعزم، کب ریلیز ہوگی؟
عالمی شہرت یافتہ اداکار جیکی چین اپنی نئی فلم "کراٹے کڈ: لیجنڈز" میں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے مشہور اداکار جیکی چین، جو 71 برس کے ہو چکے ہیں، ایک بار پھر اپنی نئی فلم "کراٹے کڈ: لیجنڈز" میں ایکشن سے بھرپور کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اپنے تمام اسٹنٹس خود کرتے ہیں اور اس روایت کو ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
جیکی چین نے بتایا کہ وہ 64 سال سے یہ سب کچھ کرتے آ رہے ہیں، اس لیے اب انہیں جسمانی تیاری کی ضرورت نہیں پڑتی سب کچھ ان کے دل و دماغ اور پٹھوں کی یادداشت کا حصہ بن چکا ہے۔