بھارتی میڈیا کا نیا ڈرامہ: لاہور، کراچی اور نیویارک پر "قبضہ" کا دعویٰ

عوام میں ان بے بنیاد اور جھوٹی خبروں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا افواجِ پاکستان کی کامیاب کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے دعوؤں اور گمراہ کن خبروں کا سہارا لے رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی ہی مسلح افواج کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے "فالس فلیگ آپریشنز" کو بالی ووڈ فلموں کی طرز پر پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں معروف ویب سائٹ "دی وائر" تک رسائی بھی روک دی گئی ہے، تاکہ حقیقت عوام کے سامنے نہ آسکے۔ بھارتی بزنس مین کی جانب سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں پر مبنی تصدیق کے بغیر کیے گئے ٹوئٹس کو وہ خود ڈیلیٹ کر رہا ہے۔

 

متعلقہ

Load Next Story