پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، بھارتی میڈیا کا اعتراف

بھارتی میڈیا جھوٹ کی فیکٹری نے سچائی کے آگےگھٹنے  ٹیک دیے

پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب پر بھارتی میڈیا بھی پاک فوج کی صلاحیتوں کے اعتراف پر مجبور ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا جھوٹ کی فیکٹری نے سچائی کے آگےگھٹنے  ٹیک دیے، گودی میڈیا کل تک پورے پاکستان کو فتح کرنے کے جھنڈے گاڑ رہا تھا۔

کراچی بندرگاہ پر  قبضے کی بڑھکیں مارنے والے گودی میڈیا کو عالمی سطح پر سخت ہزیمت کا سامنا ہے۔

افواج پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد گودی میڈیا بھارتی حکومت اور فوج پر ہی سوال اٹھانے لگا ہے۔

Load Next Story