اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار

اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی

راولپنڈی:

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اتوار کی شام اسلام آباد اور راولپنڈی میں گالی گٹھائیں چھائیں جس کے بعد بادل کھل کر برسے۔

جڑواں شہروں میں بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل آیا اور ٹریفک جام بھی ہوا۔

 

متعلقہ

Load Next Story