عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دی
بین الاقوامی جریدے ’’دی نیشنل انٹرسٹ‘‘ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا
اسلام آباد:
عظیم فتح کے بعد عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دی۔
بین الاقوامی جریدے ’’دی نیشنل انٹرسٹ‘‘ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ہے، جو اس تاریخی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے۔
دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کی دفاعی طاقت اور عسکری حکمت عملی نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، دشمن کو سبق سکھانا پاک فوج خوب جانتی ہے اور حالیہ فتح اس کی روشن مثال ہے۔