معرکہ مرصوص؛ بلوچستان کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ
کالعدم تنظیم بی ایل اے اور بھارتی پراکسی کو بلوچستان میں ہزیمت کا سامنا
کوئٹہ:
معرکہ مرصوص پر بلوچستان کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے۔
کالعدم تنظیم بی ایل اے اور بھارتی پراکسی کو بلوچستان میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مستونگ میں ریلی کے شرکاء کی جانب سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے جھنڈے جلائے گئے۔
ریلی میں بھارت کا جو یار ہے، غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے گئے۔