بیوٹی انفلوئنسر ٹک ٹاک لائیو کے دوران قتل کر دی گئی
سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز کو ٹک ٹاک لائیو کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز کو ریاست جالسکو کے شہر زاپوپان میں اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جب وہ ایک بیوٹی سیلون میں ٹک ٹاک پر لائیو تھیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات "فیما سائیڈ" کے طور پر کی جا رہی ہیں، جس کا مطلب ہے کسی خاتون کو صنفی بنیاد پر قتل کرنا۔
سرکاری بیان کے مطابق حملہ آور اچانک سیلون میں داخل ہوا اور فائرنگ کر کے مارکیز کو ہلاک کر دیا۔ حملے سے چند لمحے قبل ویلےریا ٹک ٹاک لائیو اسٹریم پر ایک کھلونا تھامے بیٹھی تھیں اور کہہ رہی تھیں "وہ آ رہے ہیں"۔