پشاور کی یونیورسٹی میں طالبہ کے ساتھ ہراسانی کرنے والا اسسٹنٹ پروفیسر ملازمت سے برطرف
سرگودھا یونیورسٹی کے نوم بزنس اسکول کے لیکچرار جاوید اقبال پر طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت فوٹو:فائل
پشاورکی اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ہراسگی کیس میں ملوٽ اسسٹنٹ پروفیسر کوملازمت سے برخاست کردیا گیا۔
صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اسسٹنٹ پروفیسر کو ملازم سے برطرف کرنے کا پیغام جاری کیا۔
پیغام کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو متاٽرہ طالبہ کی شکایت پر معطل کیا گیا۔ یونیورسٹی کی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کیں۔
وزیرتعلیم کے مطابق یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے الزام ٽابت ہونے پر اسسٹنٹ پروفیسر کو ملازمت سے برخاست کردیا۔ وزیر تعلیم نے معاملہ جلد اورانصاف کے تقاضوں کے مطابق نمٹانے پر یونیورسٹی انتظامیہ کو شاباش دی۔