قلعہ سیف اللہ کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، دو کلومیٹر کا رقبہ خاکستر ہوگیا

ضلعی انتظامیہ نے آگ بجھانے کیلیے صوبائی حکومت سے مدد طلب کرلی، ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا مطالبہ

فوٹو فائل

بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ قابو سے باہر ہوکر دو کلومیٹر تک پھیل گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے سپن غر جنگلات میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک اس سے دو کلومیٹر کا رقبہ متاثر ہوچکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے آگ بجھانے کیلیے حکومت سے فضائی مدد کی درخواست کی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے حکومت کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آگ مسلسل رہی ہے اور اونچائی پر ہونے کیوجہ سے ٹیموں کو ریسکیو عمل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story