مودی سرکار اپنے ہی شہریوں پر جاسوسی کے بے بنیاد الزامات لگانے لگی
آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد مودی سرکار نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال شروع کردیا۔
مودی سرکار کی جانب سے اپنے ہی شہریوں پر جاسوسی کے بے بنیاد الزامات عائد کیے جانے لگے ہیں۔ گورداسپور، اتر پردیش اور امرتسر سے عام شہریوں کی ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اپنے ہی عوام کی گرفتاری مودی سرکار کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے، اپنی ناکامیوں پر اٹھنے والے سوالات کا سامنا کرنے کے بجائے بھارتی یوٹیوبرز اور ویلاگر مودی سرکار کے نشانے پر ہیں۔
گورداسپور میں دو افراد کو "آپریشن سندور" سے متعلق معلومات مبینہ طور پر آئی ایس آئی کو دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ اتر پردیش پولیس نے بھارتی شہری شہزاد وہاب کو بغیر ثبوت کے "آئی ایس آئی ایجنٹ" قرار دے دیا، امرتسر میں دو افراد کو بھارتی فوجی چھاؤنیوں کی تصاویر شیئر کرنے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
بھارتی پولیس نے کانپور آرڈیننس فیکٹری کے ملازم کو سوشل میڈیا پر پاکستانی جاسوس سے بات چیت کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ دوسری جانب پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے والی بھارتی ویلاگر جیوتی ملہوترا کو بھی جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔