بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مذہبی لبادے کی آڑ میں دہشتگردی میں ملوث، ویڈیوز سامنے آگئیں

بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مساجد کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ان کا تقدس پامال کرتے ہیں

اسلام آباد:

بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر دہشتگردی اور مساجد کی بے حرمتی میں ملوث ہیں جس کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج نہ صرف شریعت بلکہ انسانی قوانین کی بھی مسلسل خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔

بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مساجد کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ان کا تقدس پامال کرتے ہیں جبکہ مسجد میں جوتے پہن کر گھومتے ہیں اور اندر سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ بھی کرتے ہیں۔

بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج ہمیشہ سے مقدس مقامات اور معصوم لوگوں کو شیلڈ کے طور پر استعمال اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے کرتے آئے ہیں۔

متعلقہ

Load Next Story