کیا ماہرہ بالی ووڈ میں دوبارہ کام کریں گی؟
پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ دینی چاہیے۔
ماہرہ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’لو گرو‘ کی تشہیر کے لیے ہمایوں سعید کے ہمراہ امریکہ میں موجود ہیں، ایک فین میٹ اینڈ گریٹ سیشن کے دوران ان سے مستقبل میں بالی ووڈ میں کام سے متعلق سوال کیا گیا تو ماہرہ خان نے محتاط لیکن واضح مؤقف اختیار کیا۔
ماہرہ نے کہا، ’میں کینسل کلچر یا بائیکاٹ کے حق میں نہیں ہوں، لیکن موجودہ حالات کی وجہ سے جب ملک کی بات آئے تو جذباتی ردعمل عام ہو جاتا ہے۔ ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ دینی چاہیے اور خود میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، کیونکہ آخرکار ہمارا ملک ہی ہماری محفوظ جگہ ہے۔‘