ٹام کروز کی انوکھے انداز میں پاپ کارن کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ٹام کروز ایسے پاپ کارن کھا رہے ہیں جیسے چاچا مونگ پھلی کھا رہے ہوں، سوشل میڈیا صارف

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی پاپ کارن کو انوکھے انداز میں کھانے کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

ویڈیو میں ٹام کروز کو لندن کے ایک سینما میں فلم مشن امپاسیبل کی اسکریننگ کے دوران جلدی جلدی نشانے لگا کر پاپ کارن کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کروز پاپ کارن کو تیزی سے منہ میں ڈال رہے تھے اور جب ایک مداح نے دیکھا کہ فلم شروع ہونے سے پہلے ہی ان کے پاپ کارن ختم ہوگئے تو وہ ان کیلئے مزید پاپ کارن لے کر پہنچ گیا۔

یہ ویڈیو ایک صارف کی جانب سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی تھی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا، "یہ تو بالکل ایسے پاپ کارن کھا رہے ہیں جیسے میرے والد کھاتے ہیں۔" دوسرے نے کہا، "ٹام کروز ایسے پاپ کارن کھا رہے ہیں جیسے چاچا مونگ پھلی کھا رہے ہوں۔"

متعلقہ

Load Next Story