لائیو شو کے دوران اینکر خاتون لیبر میں چلی گئیں مگر نشریات جاری رکھیں
امریکا میں ایک غیرمعمولی واقعہ پیش آیا جب نیوز اینکر اولیویا جیکوِتھ لائیو نشریات کے دوران لیبر میں چلی گئیں اور اس کے باوجود تین گھنٹے کی مکمل نشریات جاری رکھیں۔
یہ واقعہ 21 مئی کو البانی، نیویارک میں موجود نشریات ادارے WRGB-TV میں پیش آیا۔
نشریات سے چند لمحے قبل صبح 4:15 بجے اولیویا کو زچگی کے درد کا تجربہ ہوا تاہم اس کے باوجود انہوں نے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک کی مکمل نشریات جاری رکھی جس کے دوران ان کی ساتھی اینکر جولیا ڈن نے ان کے ساتھ تعاون کیا اور ان کے (contractions) کا وقت بھی نوٹ کرتی رہیں۔
اسکرین پر Days Past Due Date: 2" اور "Here Comes Baby " جیسے مزاحیہ کیپشنز بھی دکھائے گئے۔
اولیویا کا خود کہنا تھا کہ اگر میں غائب ہو جاؤں، تو سمجھ جائیں کہ کیا ہو رہا ہے۔"
نشریات کے فوراً بعد، اولیویا کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہوں نے اپنے پہلے بچے، ایک بیٹے کو جنم دیا۔