ایرانی شہری نے سب سے زیادہ چمچوں کو جسم پر متوازن کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا

ابوالفضل کو "ہیومن میگنیٹ" کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے

ایران کے شہر کرج سے تعلق رکھنے والے ابوالفضل صابر مختاری نے اپنے جسم پر 96 چمچیں متوازن کر کے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 

ابوالفضل کو "ہیومن میگنیٹ" کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ وہ مختلف اشیاء کو اپنے جسم پر بغیر کسی چپکنے والے کسی بھی مادے کو متوازن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل بھی 85 اور 88 چمچیں متوازن کرنے کے ریکارڈ قائم کیے تھے اور اس نئے ریکارڈ نے خود کے ان کے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

ابوالفضل کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ صلاحیت بچپن میں دریافت کی تھی جب انہوں نے محسوس کیا کہ وہ مختلف اشیا کو اپنے جسم پر چپکا سکتے ہیں۔

ابوالفضل صابر مختاری کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک مثال بھی ہے کہ مسلسل کوشش اور عزم سے کسی بھی ہدف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Load Next Story