بھارتی کشیدگی کے دوران حمایت پر اظہار تشکر کیلیے وزیراعظم آج 4 ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے

ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم شہباز شریف آج بھارتی کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے 4 ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم 4 ملکوں کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے اور علاقائی وعالمی اہمیت کے امورپرجامع گفتگوکریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف بھارت سے کشیدگی کے دوران حمایت پروزیراعظم دوست ممالک کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔
 

متعلقہ

Load Next Story