اووشن گیٹ کی ٹائٹن آبدوز کی تباہی کی نئی ویڈیو جاری، آخری لمحوں کی آواز ریکارڈ

یہ واقعہ 18 جون 2023 کو اس وقت پیش آیا جب ٹائٹن آبدوز بحیرہ اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی طرف سفر پر تھی

امریکی کوسٹ گارڈ نے 2023 میں اووشن گیٹ کی "ٹائٹن" آبدوز کی تباہی کے لمحے کی نئی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں آخری رابطے سے پہلے ایک دھماکے کی آواز سنائی دیتی ہے — جو غالباً آبدوز کے سمندر کی گہرائی میں تباہ ہونے (implosion) کی تھی۔

یہ واقعہ 18 جون 2023 کو اس وقت پیش آیا جب ٹائٹن آبدوز بحیرہ اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی طرف سفر پر تھی اور 90 منٹ بعد اس کا زمین سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اووشن گیٹ کی ڈائریکٹر اور سی ای او اسٹاکٹن رش کی بیوی وینڈی رش، مشن کو مانیٹر کر رہی تھیں۔ جب آبدوز 3,300 میٹر کی گہرائی میں پہنچی تو انہوں نے سوال کیا: "یہ دھماکے جیسی آواز کیا تھی؟"

Load Next Story