یومِ تکبیر؛ پاکستانی قوم کی غیر متزلزل خودداری کا نشان، ارضِ پاک کیلیے ملک بھر میں دعائیں

پاکستان اسلامی دنیا کا پہلا اور واحد ایٹمی ملک ہے جو امت مسلمہ کے لیے خود انحصاری کی علامت ہے

یوم تکبیر پاکستانی قوم کی غیر متزلزل خودداری کی علامت ہے اور آج ملک بھر میں اس دن کے موقع پر قرآن خوانی و دعاؤں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

کلمے کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والے ملک پاکستان کا اسلامی دنیا کی پہلی اور واحد ایٹمی طاقت بننا دفاعی خود مختاری اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کا ضامن ہے۔ یومِ تکبیر اس عزم کی یاد دلاتا ہے کہ پوری قوم نے دشمن کے ایٹمی تجربات کے جواب میں متحد ہو کر اپنی سالمیت کا تحفظ کیا۔

پاکستان کی ذمے دار جوہری قیادت خطے میں امن و استحکام کا مظہر ہے اور بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی کے باوجود پاکستان ایک محتاط اور ذمے دار ایٹمی ریاست ہے۔ آج پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال ہو چکے ہیں جو اس بات کی واضح علامت ہے کہ ہمارا ملک ایک پرامن، باوقار اور ذمے دار ریاست ہے۔

آج یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں  سمیت ہر جگہ یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔  آج کے دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور پاکستان کی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا، جس میں علما نے پاکستان کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

علما کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔آمین۔

متعلقہ

Load Next Story