کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج

نامعلوم مسلح ملزمان مائی کلاچی روڈ پر فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار کو شہید کرکے موقع سے فرار ہوگئے تھے

کراچی میں مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے واقعے کا مقدمہ قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامعلوم مسلح ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کے علاقے مائی کلاچی روڈ پرنامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس  اہلکار25 سالہ زین علی رضا ولد محمد ریاض کوشہید کردیا تھا اورموقع سے فرارہوگئے تھے۔

ٹریفک پولیس اہلکارکوشہید کرنے کے واقعے کامقدمہ الزام نمبر25/401 قتل اورانسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت سلطان آباد ٹریکف سیکشن کے سیکشن آفسرانسپکٹرمحمد طارق جاوید کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں درج کرلیا گیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق مجھے ٹریفک چوکی کے انچارج دین محمد نے اطلاع دی کہ سپاہی زین علی رضا کوگولی لگی ہے اطلاع ملنے پرمائی کلاچی پھاٹک جائے وقوع پرپہنچاجہاں ریلوے پھاٹک پرتعینات ریلوے ملازم قاسم زبیرموجود تھا۔

واقعے کے بارے میں معلوم کرنے پر پتا چلا کہ اہلکار ٹریفک کو رواں دواں کرنے کے بعد فون پر بات کر رہا تھا۔

ریلوے پھاٹک قاسم زبیر نے بتایا کہ بات کرتے کرتے اہلکارزین علی رضا میرے پاس آکر بیٹھ گیاریلوے پٹری ٹاپو کی جانب سے ایک شخص پیدل آیا اوراہلکار پرآتشی اسلحے سے فائرنگ کردی۔

گولیاں لگنے سے اہلکار گرگیا اور فائرنگ کرنے والا شخص ٹاپو کی جانب فرار ہوگیا، ٹریفک اہلکار زین علی رضا شدید زخمی ہوا اوراسپتال لیجاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

Load Next Story