مال بردار ٹرین 15 جون سے روس تک جائے گی، وزیر ریلوے

راولپنڈی سے لاہور تک نیا ٹریک بھی بنایا جائے گا، وزیر ریلوے حنیف عباسی

راولپنڈی سے لاہور تک نیا ٹریک بھی بنایا جائے گا، وزیر ریلوے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

راولپنڈی:

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ 15 جون سے مال بردار ٹرین روس تک جائے گی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ راولپنڈی سے لاہور تک نیا ٹریک بھی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال 10 ارب روپے سے بنائیں گے جبکہ نالہ لئی کا منصوبہ بھی بنایا جائے گا۔

قبل ازیں، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے چکلالہ اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹیشن کی صفائی اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صفائی کے حوالے سے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

وزیر ریلوے نے اسٹیشن ماسٹر کو ہدایت کی کہ تزئین و آرائش مزید بہتر بنائیں، اسٹیشن پر ریلوے کی نمایاں چیزوں کے لیے وال آف فیم قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی کے تعاون سے پھل دار پودے لگائے جائیں گے، مسافروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے جامع اصلاحات کر رہے ہیں، ریلوے اسٹیشنز کو جدید اور سہولت بخش مراکز میں تبدیل کریں گے۔

متعلقہ

Load Next Story