کیا ایمن منیب کے ہاں تیسرا مہمان آنے والا ہے؟ مبارکباد کا سلسلہ شروع
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ایمن خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ایمن خان ساتھی اداکار منیب بٹ کیساتھ رشتے ازدواج میں منسلک ہیں اور اس خوبصورت جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں تاہم اب حال ہی میں ایمن کی ایک عوامی شرکت سے یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ وہ دوبارہ ماں بننے والی ہیں۔
ایمن خان گزشتہ رات ایک برانڈ لانچ کے لیے ایک تقریب میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا اس تقریب کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے ایمن کا ’بےبی بمپ‘ دیکھ کر اندازہ لگانا شروع کردیا کہ ان کا خوبصورت خاندان جلد ہی ایک نئے رکن کا استقبال کرنے والا ہے۔