خود کو نذرِ آتش کرکے بیک فلپس کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

28 سالہ ریان لونی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے متعدد ٹائٹل اپنے نام کیے ہی

ایک برطانوی بہادر شہری نے اس وقت نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا جب اس نے 30 سیکنڈ میں 7 بیک فلپس انجام دیئے۔

28 سالہ ریان لونی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے متعدد ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں۔ حال ہی میں وہ حفاظتی پوشاک پہن کر اپنے ایکروبیٹک کارنامے کے دوران پوری طرح آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے۔

ریان نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ میں ٹھنڈ کے مارے جم رہا تھا۔ میں نے نیچے کچھ پرتیں پہن رکھی تھیں جو ایک سرد gel میں بھیگی ہوئی تھیں جنہیں 24 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیا گیا تھا تاکہ میں آگ کے نقصان سے بچ سکوں۔ یہ انتہائی سرد تھا۔

ریان نے کامیابی کے ساتھ 30 سیکنڈز میں سب سے زیادہ بیک فلپس کا ریکارڈ قائم کیا، اس حال میں کہ پورا جسم جل رہا تھا۔

ریان نے بتایا کہ پورے جسم کے جلنے کے بہت سارے ریکارڈز ہیں جن کے بارے میں میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ میں انہیں چھو سکتا ہوں، لہذا اب جب میں نے یہ ریکارڈ قائم کیا ہے، مجھے ایک قسم کا حوصلہ ملا ہے اور میں سوچ رہا ہوں کہ میں مزید کچھ کر سکتا ہوں۔

Load Next Story