"میری سکھائی ٹریننگ کام کرگئی" سرفراز کی پوسٹ وائرل

سابق کپتان کی پہلے ٹی20 میں بنگلادیش کیخلاف فتح پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی فاسٹ بولر حسن علی کی شاندار واپسی کی گئی دلچسپ پوسٹ وائرل ہوگئی۔


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ بولر حسن علی کو قومی ٹیم میں موقع ملا تو انہوں نے بنگلادیش کیخلاف پہلے ہی ٹی20 میچ میں 5 وکٹیں لے لیں۔

اس میچ کے بعد سابق کپتان سرفراز احد نے حسن علی کی دھماکے دار واپسی پر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ جو اس دن ٹریننگ کروائی تھی میں نے یہ اس کا رزلٹ ہے سمجھے حسنو میاں"۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے 2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں 10 اوپننگ پیئرز بدل ڈالے

سرفراز احمد نے بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹی20 میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر شاداب خان، کپتان سلمان علی آغا سمیت کھلاڑیوں کی تعریف کی اور اگلے میچز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: 33 میچز 38 ڈیبیو! پاکستان سب سے آگے

واضح رہے کہ پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

متعلقہ

Load Next Story