راناثنا اللہ کا ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ’ہیرو‘ ماننے سے انکار

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کہا کہ انہیں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان سیاسی مذاکرات پر خوشی ہوگی، مشیر وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر اور وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو  ہیرو ماننے سے انکار کردیا۔

نجی نیوز چینل کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ڈاکٹر اے  کیو خان کو ہیرو نہیں کہا جاسکتا، ہیرو وہ ہے جس نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور اس کا اغاز سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اے کیو خان کا  بطور سائنسدان جتنا کریڈٹ بنتا ہے، وہ ان کو دیا جاتا ہے لیکن وہ لیڈر نہیں ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایٹم بم تو کئی ممالک نے بنا لیے لیکن ایٹمی دھماکے کرنے والے کم ہیں اور یہاں صرف حسد اور بغض میں کہا جاتا ہے کہ نواز شریف تو دھماکے کرنا نہیں چاہتے تھے، او بھائی اس وقت نواز شریف ہی وزیر اعظم  تھے اور یہ دھماکے انہوں نے ہی کیے تھے۔

Load Next Story