پی پی 52 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا

اگر پیپلزپارٹی کے رہنما کے پاس شواہد ہیں تو پیش کریں، صوبائی الیکشن کمشنر

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے صدر کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ۔حلقہ پی پی 52سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس اور ووٹرز کو اسٹیشنز سے نکالا جارہا ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کے دھاندلی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی رہنما ان الزامات کو ثابت کرنے کیلئے ٹھوس شواہد کے ساتھ الیکشن کمیشن میں شکایت درج کریں۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے وضاحت کی کہ الیکشن کمیشن تمام شکایات کا فوری ازالہ کرے گا، انتظامیہ کی جانب سے مختلف پولنگ اسٹیشنز کو بند کرنے کی خبر سراسر جھوٹ ہے۔ 

ضلعی مانیٹرنگ آفیسر نے کہا کہ پی پی 52 سیالکوٹ کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ پر امن طریقے سے جاری رہی۔

متعلقہ

Load Next Story