کراچی؛ 8 رکنی گروہ اسلحے کے زور پر قربانی کے 3 قیمتی جانور چھین کر فرار
نیو کراچی تھانے میں متاثرہ شہری محمد شعیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تاہم ملزمان گرفتار نہ ہوسکے
فوٹو: اسکرین گریب
کراچی:
شہر میں عید قربان قریب آتے ہی قربانی کے جانور چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئیں اور 8 رکنی گروہ نے نیو کراچی سے تین قیمتی جانور اسلحے کے زور پر چھین لیے۔
متاثرہ شہری نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے ملازم کو یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیا اور ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے جانور سوزوکی میں لوڈ کر کے فرار ہوگئے۔
نیوکراچی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا لیکن پولیس تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔