انسداد دہشتگردی عدالت کی عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک حاضر کرنے کی ہدایت

عدالت نے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک حاضر کرنے کی ہدایت کردی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی اور اگلی سماعت پر عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری یقینی بنانے کی ہدایت  کی

عدالت نے کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ

Load Next Story