ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو "بچہ" قرار دے دیا، دلچسپ انکشافات

 ماہرہ خان اور سپر اسٹار ہمایوں سعید عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’لو گرو‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں

پاکستان شوبز کی اداکارہ ماہرہ خان نے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا۔

حال ہی میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اور وسیم بادامی ایک انٹرویو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے جہاں ماہرہ خان نے ہمایوں سعید سے متعلق ایک انوکھا تبصرہ کیا۔

ماہرہ نے کہا کہ ہمایوں بظاہر ایک بڑے انسان لگتے ہیں لیکن درحقیقت ان کے اندر ایک بچہ چھپا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ جب وہ ہمایوں کو دیکھتی ہیں تو انہیں ایک ایسا بچہ نظر آتا ہے جس کے کندھوں پر ہمایوں کا چہرہ لگا ہوتا ہے، جو پپی (pacifier) اور ’بِب‘ (bib) پہنے ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ سب کی پسندیدہ جوڑی ماہرہ خان اور سپر اسٹار ہمایوں سعید عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’لو گرو‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ ان دنوں دونوں فنکار فلم کی تشہیر کے لیے امریکہ، برطانیہ اور دبئی سمیت مختلف ممالک کا دورہ کر رہے ہیں جہاں انہوں نے مداحوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

متعلقہ

Load Next Story