ثمینہ پیرزادہ 7 سال تک اسکرین سے دور کیوں رہیں؟

سینئر اداکارہ 7 برس بعد ہارر فلم دیمک سے اسکرین پر واپسی کر رہی ہیں

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے گزشتہ سات برسوں سے کسی پراجیکٹ کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتا دی۔ 

شوبز کی دنیا سے کچھ عرصے کیلئے وقفہ لینے والی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ بڑی عید کے موقع پر ہارر فلم ’دیمک‘ کے ذریعے اسکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ آخر وہ چند سالوں سے کسی پراجیکٹ کا حصہ کیوں نہیں بن رہی تھیں۔

سینئر اداکارہ نے بتایا کہ ان کا آخری ڈرامہ ’بلا‘ تھا جس نے انہیں جذباتی طور پر بےحد متاثر کیا تھا، اس ڈرامے میں وہ ایک بوڑھی ماں کا کردار ادا کر رہی تھیں جو آہستہ آہستہ اپنی یادداشت کھوتی ہے اور پھر دنیا سے رخصت ہوجاتی ہے۔

ثمینہ نے بتایا کہ ان کے ڈرامے کی شوٹنگ ختم ہوئی اور اس کے بعد ان کی والدہ بھی انتقال کر گئیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کردار اور والدہ کے کیساتھ اس تجربے نے انہیں ذہنی اور جذباتی طور پر شدید متاثر کیا اور وہ کچھ وقت کیلئے اپنی بیٹیوں کے پاس چلی گئیں جس کے بعد کورونا آگیا اور ان کے پراجیکٹس بھی رُک گئے۔

یاد رہے کہ ہارر تھرلر فلم ’دیمک‘ کو 6 جون کو عید سے ایک دن قبل ریلیز کیا جائے گا۔ اس فلم میں جاوید شیخ، سونیا حسین اور فیصل قریشی بھی شامل ہیں۔ 

 

 

 

متعلقہ

Load Next Story