ملیر جیل سے فرار ہونے والے 91 قیدی پکڑے گئے، 125 تاحال مفرور، واقعے کا مقدمہ درج

ایک اور قیدی نے خود کو رضاکارانہ طور پر قانون کے حوالے کردیا

فوٹو فائل

کراچی کے ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے گزشتہ روز فرار ہونے والے قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کیلیے آپریشن جاری ہے اور اب تک 91 قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر جیل کے اطراف اور مختلف علاقوں سے اب تک 91 قیدیوں کو پکڑا گیا ہے جبکہ ان میں سے دو یا تین نے رضاکارانہ گرفتاری دی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار ہوئے جن میں سے 125 کی تاحال تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب جیل توڑ کر فرار ہونے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ لطیف میں واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں فرار قیدیوں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے پر آئی جی اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو معطل کرکے اُن کی جگہ نئے افسران کو تعینات کردیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کیلیے تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

متعلقہ

Load Next Story