ڈیفنس تشدد کیس، وکیل نے بااثر ملزم کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو دیکھیں

ملزم کو عدالت میں پیشی کے بعد جاتے وقت دیکھ کر وکلا نے نعرے بازی بھی کی


ویب ڈیسک June 03, 2025
فوٹو اسکرین گریپ

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی اور موٹرسائیکل کی ٹکر کے بعد نوجوان پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کو وکیل نے تھپڑ جڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں دو روز قبل بہنوں کے سامنے نوجوان کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنانے والے بااثر ملزم کو گرفتاری کے بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزم کو عدالت میں دیکھ کر وکلا مشتعل ہوئے اور انہوں نے مارو مارو کے نعرے لگائے۔ اسی دوران پولیس جب ملزم کو لے کر بھاگی تو ایک وکیل نے تھپڑ جڑ دیا۔

عدالتی پولیس اور تفتیشی افسر ملزم کو تحویل میں لے کر بھاگتی ہوئی گاڑی میں لے کر گئی اور پھر روانہ ہوگئی۔

مقبول خبریں