ڈیفنس تشدد کیس، وکیل نے بااثر ملزم کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو دیکھیں

ملزم کو عدالت میں پیشی کے بعد جاتے وقت دیکھ کر وکلا نے نعرے بازی بھی کی

فوٹو اسکرین گریپ

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی اور موٹرسائیکل کی ٹکر کے بعد نوجوان پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کو وکیل نے تھپڑ جڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں دو روز قبل بہنوں کے سامنے نوجوان کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنانے والے بااثر ملزم کو گرفتاری کے بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزم کو عدالت میں دیکھ کر وکلا مشتعل ہوئے اور انہوں نے مارو مارو کے نعرے لگائے۔ اسی دوران پولیس جب ملزم کو لے کر بھاگی تو ایک وکیل نے تھپڑ جڑ دیا۔

متعلقہ

Load Next Story