ماہرہ خان نے نئی فلم ’لو گرو‘ کے گانے میں اپنی شادی کا کونسا جوڑا پہنا؟

فلم "لو گرو" میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

پاکستان کے سپر اسٹار ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم "لو گرو" کا نیا شادی کا گانا "سادہ آشنا" ریلیز ہوتے ہی بےحد مقبول ہو گیا ہے۔

اس گانے کی ایک خاص بات یہ بھی کہ اس گانے کے ڈھولکی کے سین میں ماہرہ خان نے اپنی مایوں کا دوپٹہ زیب تن کیا ہے۔ ماہرہ نے زرد رنگ کا پاکستانی ڈیزائنر کا لباس پہنا اور اس گانے میں دکھائی جانے والی مایوں میں اپنی اصل مایوں کی چنری کے ساتھ اسے لُک مکمل کیا۔

گانے میں ماہرہ ایک روایتی پشتون دلہن کے روپ میں نظر آتی ہیں، جس کی اسٹائلنگ اور رقص پشتون شادیوں کی روایتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس گانے میں ہمایوں سعید اور احمد علی بٹ بھی پشتون لباس پہنے روایتی رقص کرتے نظر آئے۔

 

متعلقہ

Load Next Story