ایران میں دو پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا

ایرانی حکام نے پاکستانیوں کی موت کی تصدیق کردی، میتیں پاکستان لانے کیلیے اقدامات شروع

فوٹو فائل

ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں دو پاکستانی شہریوں کو قتل کردیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں دو پاکستانی شہریوں، مجاہد اور محمد فہیم کے قتل کی ایرانی حکام نے تصدیق کردی ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ مسلسل ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ واقعے کی تفصیلات معلوم کی جاسکیں اور لواحقین کو ضروری معلومات فراہم کی جا سکیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی حکام واقعے سے متعلق ضروری مدد اور مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں جبکہ قانونی اور انتظامی تقاضے مکمل ہوتے ہی دونوں مقتولین کی میتیں وطن واپس لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

دفتر خارجہ نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

متعلقہ

Load Next Story