حج 2025 کی یاد میں خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری، دنیا بھر کے کلیکٹرز کیلئے نایاب خزانہ
ریاض: سعودی پوسٹ نے حج سیزن 2025 کے موقع پر تین ریال مالیت کا یادگاری ڈاک ٹکٹ اور پانچ ریال مالیت کا خصوصی پوسٹ کارڈ جاری کر دیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق یہ یادگاری ٹکٹ ضیوف الرحمن (حجاج کرام) کی خدمت میں سعودی عرب کی مسلسل کوششوں اور حج کے دوران فراہم کی جانے والی جدید سہولیات کو اجاگر کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
سعودی پوسٹ ہر سال حج، مذہبی تہواروں اور دیگر قومی مواقع پر یادگاری ٹکٹ جاری کرتی ہے۔ اب تک حج سے متعلق 49 خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں حج کے ارکان، مسجد الحرام، منیٰ، عرفات، مزدلفہ اور دیگر مقدس مقامات پر ہونے والے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔
بمناسبة #موسم_الحج لعام 1446هـ، أصدر البريد السعودي #سبل بالتعاون مع وزارة الحج والعمرة طابعًا تذكاريًا وبطاقة بريدية احتفاء وتخليد لهذه المناسبة🕋#يسر_وطمأنينة #خدمتكم_شرف pic.twitter.com/uVF6ydBTnS
یہ ڈاک ٹکٹ نہ صرف سعودی عرب کی مذہبی خدمات کا مظہر ہیں بلکہ عالمی سطح پر ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والوں کے لیے بھی ایک قیمتی خزانہ سمجھے جاتے ہیں۔