ایئر کراچی کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کردیا گیا

ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس لینے کے بعد نجی ایئر لائن اب باقاعدہ کمرشل ایوی ایشن میں شامل ہو گئی

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے ) نے نجی ائیرلائن ائیرکراچی کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس لینے کے بعد ائیر کراچی اب باقاعدہ کمرشل ایوی ایشن میں شامل ہو گئی۔

ذرائع پی اے اے نے کہا کہ ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے بعدائیرکراچی جلد ہی اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر سکتی ہے۔

Load Next Story