سرِعام پھانسی پر لٹکاؤ، فنکاروں کا ثنا یوسف کے قاتل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

فنکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو انصاف فراہم کیا جائے

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل پر شوبز شخصیات نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل پرعوام سمیت فنکاروں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عمر حیات عرف کاکا نے ثناء کو اُس کے گھر میں گھس کر گولی مار کر قتل کیا۔

اسلام آباد پولیس چیف کے مطابق ملزم خود بھی ٹک ٹاکر تھا اور ثناء سے دوستی کا خواہشمند تھا، لیکن بار بار انکار پر اس نے انتہائی قدم اُٹھایا۔

ماورا حسین اور دورِفشاں سلیم نے معاشرے میں موجود زہریلی سوچ اور ڈراموں میں دکھائی جانے والی زبردستی کی محبت کو اس سانحے کی جڑ قرار دیتے ہوئے پروڈیوسرز، رائٹرز اور میکرز کیلئے اسے ویک اپ کال قرار دیا ہے۔ 

 

متعلقہ

Load Next Story