ثنا جاوید اور شعیب ملک کی عید کی تصاویر نے سب کی توجہ سمیٹ لی

شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی

اداکارہ ثنا جاوید اور سابق قومی کپتان شعیب ملک نے عیدالاضحیٰ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

خوبصورت جوڑی کی بڑی عید کی تصاویر مداحوں کو بےحد پسند آئیں۔ دونوں نے دبئی سے عید کے پہلے دن کی جھلکیاں انسٹاگرام پر پوسٹ کیں، جس میں وہ روایتی لباس پہنے خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

ثنا جاوید نے عید کے موقع پر سلک کا بلاک پرنٹ کا ہلکا گلابی جوڑا زیب تن کیا، جبکہ شعیب ملک نے سرمئی رنگ کے روایتی شلوار قمیص کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

رواں برس رمضان میں ایک شو کے دوران ثنا کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ان کے ممکنہ حمل کی قیاس آرائیاں بھی کی گئیں تاہم اس بارے میں جوڑے کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔

https://www.instagram.com/p/DKk35vfTmL1/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA==

 

متعلقہ

Load Next Story