بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ، ویڈیو وائرل
بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر نے سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں پائلیٹ زخمی ہوگیا جب کہ لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئئی۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
#Breaking #India: Helicopter makes emergency landing on #Kedarnath National Highway in #Uttarakhand.
The helicopter, operated by Crestel Aviation Private Limited, was flying from #Sirsi with passengers when it made a precautionary landing on a road instead of the designated… pic.twitter.com/xdSjpuEwc8
لینڈنگ کے بعد ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتا بھی دیکھا گیا، واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 5 مسافر محفوظ رہے البتہ پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسی روٹ پر گزشتہ 30 دنوں کے دوران ہیلی کاپٹر کو حادثے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔