78 سالہ ٹرمپ جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے لڑکھڑا گئے؛ ویڈیو وائرل

سابق صدر جوبائیڈن بھی اپنے دورِ صدارت میں متعدد بار اسی طرح لڑکھڑا کر گر چکے ہیں

جارحانہ رویہ اور متنازع بیانات کے باعث خبروں میں زندہ رہنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اعتماد اور پختہ ارادوں کے باعث خود کو کسی سپر مین سے کم نہیں سمجھتے ہیں اور اس کا اظہار وہ خود وقتاً فوقتاً کرتے بھی رہتے ہیں۔

تاہم اس بار ڈونلڈ ٹرمپ قدرے ہچکچاہٹ کا شکار نظر آئے جب وہ اپنے صدارتی جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اس قدر لڑکھڑا گئے کہ گرتے گرتے بچے۔

یہ واقعہ نیوجرسی کا ہے جہاں سے تعطیلات کے بعد امریکی صدر واپس دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی جانے کے لیے جہاز کی سیڑھیاں چڑھ رہے تھے۔

Load Next Story