اداکارہ ثانیہ سعید ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل پر گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید ٹک ٹاکر ثنا یوسف اور خواتین کے خلاف نفرت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
ثانیہ سعید حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل سمیت معاشرتی رویوں اور صنفی امتیاز پر تفصیل سے بات کی۔
ثانیہ معصوم ٹک ٹاکر کا نام سنتے ہی جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ انہوں نے خود کو سنبھالتے ہوئے کہا کہ وہ روز خواتین کی ہلاکتوں کی خبریں سن کر جاگتی ہیں صرف ثنا یوسف ہی نہیں بلکہ اور کتنی ہی خواتین اسی طرح قتل کر دی جاتی ہیں۔ اداکارہ نے اس پر شدید دکھ کا اظہار کیا کہ ہمارا معاشرہ ایسے واقعات کو معمول کا حصہ بنا چکا ہے۔