امریکی خاتون لائبریری سے ملنے والی 72 سال پرانی شادی کی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئیں
ایک امریکی لائبریری میں رکھی کتاب سے 72 سال پرانی شادی کی تصویر ملی جسے جوڑے کو تلاش کرنے کے بعد واپس کردیا گیا۔
امریکی ریاست مشی گن کی اسٹرلنگ ہائیٹس پبلک لائبریری میں ایک رضاکار نے 1953 کی شادی کی تصاویر سے بھری ایک کتاب چیک کرتے ہوئے اس میں ایک 72 سال پرانی شادی کی ایک تصویر دریافت کی۔
چندہ شدہ کتاب کو چیک کرتے وقت لائبریری کے رضاکار نے یہ پرانی شادی کی تصویر کتاب میں محفوظ دیکھی جس کے پشت پر لکھا تھا فرینک اینڈ جوزیفین رگریلو۔
لائبریری انتظامیہ نے فیس بک پر یہ تصویر شیئر کی جسے کئی دن بعد سارہ رگوريلو نے دیکھا جو ان کے دادا فرینک اور دادی جوزیفین کی شادی کی تھی۔
سارہ نے بتایا کہ اس تصویر کو وہ اپنے گھر کی دیوار پر سجانے کا منصوبہ رکھتی ہیں، خاص طور پر چونکہ وہ اپنے دادا دادی کے بہت نزدیک تھیں۔