کراچی: اتفاقیہ گولی چلنے سے پولیس اہلکار زخمی

زخمی پولیس اہلکارآرآرایف الفلاح کورنگی بیس میں تعینات تھا

سندھ ہائی کورٹ کی پارکنگ کے قریب اتفاقیہ گولی چلنے سے پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق پریڈی تھانے کےعلاقے صدرپاسپورٹ آفس کے قریب اتفاقیہ گولی چلنے سے پولیس اہلکارزخمی ہوگیا جسے فوری طور پرسول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پریڈی پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکارکی شناخت محمد مرید ولد بچل شرکےنام سے کی گئی، زخمی پولیس اہلکارآرآرایف الفلاح کورنگی بیس میں تعینات تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سندھ ہائی کورٹ کی پارکنگ کے قریب واک تھروگیٹ پرپیش آیا۔

اہلکاراپنی رائفل صاف کررہا تھا کہ اتفاقیہ طورپرگولی چل گئی جوکہ پولیس اہلکارکی  ٹانگ میں جا لگی اوروہ زخمی ہوگیا۔

Load Next Story