کسی کو حق نہیں وہ آپکی عمر یا جسامت پر تبصرہ کرے، ثمینہ پیرزادہ
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی کسی شخص کی ظاہرہ شکل و صورت یا جسامت پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے معاشرے میں بڑھتے ہوئے باڈی شیمنگ کے رجحان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلط ہے کہ کسی کو اس کی بڑھتی عمر یا موٹا، پتلا ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کسی شعبے میں سینئر ہوگیا ہے تو اسے یہ مشورہ دینا کہ اب آپ کی عمر ہوگئی ہے آپ آرام کریں یہ انہیں ناگوار گزرتا ہے۔
سینئر اداکارہ کی ساتھی اداکارہ سونیا حسین نے بھی ثمینہ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آج کے زمانے میں آن لائن ٹرولنگ ایک سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے جس سے لوگوں کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔